Home انٹرٹینمنٹعوامی شکایات پر ہارر فلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد

عوامی شکایات پر ہارر فلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہارر فلم دی ممی کے تشہیری پوسٹر پر عوامی شکایات کے بعد پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوسٹر میں ایک کم عمر بچی کا چہرہ دکھایا گیا تھا، جس کی سرمئی رنگت، پھٹے ہوئے ہونٹ اور سر کے ایک حصے پر ممی کی پٹیاں نظر آ رہی تھیں، جس کے باعث وہ مردہ بچی کا تاثر دے رہی تھی۔

پوسٹر کی نمائش کے بعد تقریباً 30 افراد نے شکایت کی کہ یہ تصویر عوامی مقامات، خصوصاً لندن انڈرگراؤنڈ پر آویزاں کرنے کے لیے حد سے زیادہ خوفناک ہے اور اس سے بچوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

فلمی اسٹوڈیو نے اپنے مؤقف میں کہا کہ پوسٹر ذمے داری کے ساتھ تیار کیا گیا، اس میں نہ تشدد دکھایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خوفناک منظر، جبکہ بچی کے چہرے پر بھی کوئی جذباتی اظہار موجود نہیں تھا۔

تاہم ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کیا اور قرار دیا کہ پوسٹر دیکھنے والے بہت سے افراد اسے ایک حقیقی مردہ بچی کی تصویر سمجھ سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے فیصلہ دیا کہ یہ اشتہار خصوصاً کم عمر بچوں کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا اسے عوامی مقامات، بشمول لندن انڈر گراؤنڈ پر آویزاں نہیں کیا جانا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00