Home اہم خبریںلبنانی صحافی امل خلیل کی موت اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ہیومن رائٹس واچ

لبنانی صحافی امل خلیل کی موت اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ہیومن رائٹس واچ

by 93 News
0 comments

امل خلیل — فائل فوٹو

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ رواں سال لبنانی صحافی امل خلیل اور ان کی کیمرہ آپریٹر زینب فرج پر ہونے والا اسرائیلی فضائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں امل خلیل جاں بحق اور زینب فرج شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

ایچ آر ڈبلیو کے مطابق مذکورہ حملہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

امل خلیل، جو لبنانی اخبار الاخبار سے وابستہ تھیں، 22 اپریل کو جنوبی لبنان کے قصبے الطیری میں اسرائیلی حملوں کی کوریج کے دوران ایک فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے لبنان مشن (یونیفل) اور ریڈ کراس کی جانب سے کی گئی درخواستوں سمیت دستیاب شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کو علم تھا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اس میں صحافی موجود تھے۔

تنظیم کے مطابق شواہد سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امل خلیل حملے کے بعد کچھ وقت تک زندہ تھیں، تاہم اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے سے روک دیا، جس کے باعث انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00