Home اہم خبریںپاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

پاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ حمزہ نذر پر تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سرگرمیوں میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق حمزہ نذر کے خلاف تادیبی کارروائی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کی گئی، انکوائری ویزا درخواست کے دوران فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے کی گئی۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ حمزہ نذر نے مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں، انہوں نے گمراہ کن معلومات دیں اور درخواست کے لیے اہم حقائق کو چھپایا، معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنائی گئی اور حمزہ نذر کو مؤقف پیش کرنے موقع فراہم کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کو سنجیدگی سے لیتا ہے، کسی بھی فرد کو بورڈ، پاکستان کرکٹ اور شائقین کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00