Home اہم خبریںایران عمان مفاہمت کا مطلب ہرمز مکمل کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی

ایران عمان مفاہمت کا مطلب ہرمز مکمل کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی

by 93 News
0 comments

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے۔ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00