Home اہم خبریںپاکستان 2023 کے بعد پہلی مرتبہ اوے ٹیسٹ میچ میں کامیاب

پاکستان 2023 کے بعد پہلی مرتبہ اوے ٹیسٹ میچ میں کامیاب

by 93 News
0 comments
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہراکر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ اوے ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

کسی بھی حریف کو اسی کے میدان میں ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کیلئے قومی ٹیم کو 8 میچز کا انتظار کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ کولمبو میں سری لنکا کو جولائی 2023 میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بھی عبداللّٰہ شفیق نے 201 رنز بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے لمبی اننگز کھیلی تھی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

علاوہ ازیں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی بابر اعظم کپتان رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 3، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش کے خلاف دو دو جبکہ رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00