Home انٹرٹینمنٹغنا علی رضا نے اپنی عمر بتا دی

غنا علی رضا نے اپنی عمر بتا دی

by 93 News
0 comments
غنا علی رضا—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔

اداکارہ نے ایک حالیہ انسٹاگرام ریل میں بتایا ہے کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی عمر پر یقین کرنے سے قاصر نظر آئی۔

غنا علی رضا کا شمار پاکستان کی باصلاحیت ٹیلی ویژن اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ڈراموں میں منفی کرداروں کی جاندار اداکاری کے باعث خاص شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگدل سے شہرت حاصل کی، جبکہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

غنا علی رضا اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ایسی ریلز شیئر کرتی ہیں جن میں وہ اپنی ازدواجی زندگی اور بطور والدہ روزمرہ معمولات کی جھلکیاں دکھاتی ہیں۔

حال ہی میں شیئر کی گئی ایک ریل میں انہوں نے اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ جب لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تفریح کے لیے کیا کرتی ہو؟ میں 31 سال کی ہوں، 2 بچوں کی ماں ہوں، میرے مشاغل میں خاموشی، کافی، دوستوں کو ریلز بھیجنا، گھر میں عجیب و غریب حرکتیں کرنا اور منصوبے منسوخ ہونے پر بے حد خوش ہونا شامل ہے۔

غنا کی جانب سے عمر ظاہر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس میں ان کی عمر پر بحث شروع کر دی۔

کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 31 سال کی کیسے ہو سکتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00