Home اہم خبریںبیٹے پر تشدد کیا گیا، اس کی شناخت کپڑوں سے کی، والد میر رضا علی

بیٹے پر تشدد کیا گیا، اس کی شناخت کپڑوں سے کی، والد میر رضا علی

by 93 News
0 comments

نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد نے کہا کہ جس دن سے بیٹے کی لاش ملی ہے اس دن سے کہہ رہا ہوں کہ اس کو قتل کیا گیا ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میر حسین علی نے کہا کہ میرا بیٹا پڑھا لکھا تھا وہ خودکشی نہیں کرسکتا۔ 

میر رضا علی کے والد نے کہا کہ نرسری والے نے بتایا کہ میرے بیٹے کی لاش 28 جولائی کو وہاں پر نہیں تھی اس نے 29 جولائی کو دیکھی۔ 

انھوں نے کہا کہ میرے بیٹے پر تشدد کیا گیا تھا ہم نے اس کی شناخت کپڑوں سے کی ہے۔ میر رضا علی کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کے ہاتھ جلے ہوئے تھے اس کو بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اگر بیٹے کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا کہا گیا تو اپنی بیوی اور بیٹی سے اس پر بات کروں گا۔ 

انھوں نے کہا کہ اگر بیٹے کو خودکشی کرنی ہوتی تو وہ دکان، گاڑی یا گھر پر بھی کرسکتا تھا۔ کیا میرا بیٹا تین، ساڑھے تین کروڑ روپے کےلیےخود کو گولی مارے گا، کبھی نہیں

والد میر رضا علی نے کہا کہ میرا بیٹا پہلے کبھی دکان سے پستول لے کر نہیں آیا، اگر رضا نے سب چیزیں ڈیلیٹ کردی تھیں تو وہ اپنا موبائل لے کر کیوں گیا، وہ گھر پر رکھ کر جاتا، بیٹا رات کو تین، ساڑھے تین بجے دکان سے واپس آتا تھا گھڑی اور دیگر چیزیں گھر پر رکھ کر باہر جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی تلاش میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ علاقے میں موجود گیسٹ ہاؤس گیا، باہر موجود شخص بیٹے کی تصویر دیکھ کر بھاگ گیا، گیسٹ ہاؤس سے دو افراد نکلے ان کو بھی رضا کی تصویر دکھائی وہ بھی دیکھ کر بھاگ گئے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00