Home انٹرٹینمنٹامارات میں اثاثے منجمد، اداکار ستیش سنپال کیخلاف بھارت میں 9 مقدمات درج

امارات میں اثاثے منجمد، اداکار ستیش سنپال کیخلاف بھارت میں 9 مقدمات درج

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

نیٹ فلکس کے معروف شو ’دیسی بلنگ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت اور اینیکس ہولڈنگ کے چیئرمین ستیش سنپال ایک بار پھر قانونی تنازعات کی زد میں آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے ستیش سنپال، ان کی اہلیہ تابندہ سنپال اور ان سے وابستہ متعدد کمپنیوں کے اثاثے اور مالیاتی کھاتے عارضی طور پر 30 دن کے لیے منجمد کر دیے۔

اماراتی حکام نے ستیش سنپال کے بینکوں، مالیاتی اداروں اور ڈیجیٹل اثاثہ فراہم کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام کھاتوں، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل والٹس اور مالی لین دین کو فوری طور پر روک دیا جائے، اس پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں مدھیہ پردیش کے مختلف تھانوں میں ستیش سنپال کے خلاف 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 2022ء میں ان کے خلاف لُک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق ستیش سنپال کو 8 مقدمات میں عبوری ضمانت مل چکی ہے جبکہ نواں مقدمہ بھی قابلِ ضمانت ہے اور اس میں بھی ضمانت کی کارروائی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی ریکارڈ کے مطابق ستیش سنپال کا بھارتی پاسپورٹ 2018ء میں دبئی سے جاری ہوا تھا، ان کے پاس 2021ء میں جاری ہونے والا 10 سالہ گولڈن ویزا بھی موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ستیش سنپال کا نام 2022ء میں اس وقت سامنے آیا تھا جب آئی پی ایل کے آن لائن سٹے بازی کے مقدمات میں انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بیان دیا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر سٹے بازی کے روابط ستیش سنپال اور دیگر افراد نے فراہم کیے تھے، ستیش کے خلاف عوامی جوا ایکٹ، معاونت اور دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2024ء میں بھی آن لائن سٹے بازی کے ایک نئے مقدمے میں انہیں نامزد کیا گیا۔

اب حال ہی میں ان کے خلاف موصول ہونے والی شکایت میں 1 ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور آن لائن سٹے بازی کی آمدن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں ستیش سنپال پر متعدد شیل کمپنیوں کے ذریعے رقوم منتقل کرنے اور نیٹ فلکس کے پروگرام کے ذریعے مبینہ غیر قانونی دولت کی تشہیر کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00