Home اہم خبریںغیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت، پی سی بی کا سخت نوٹس

by 93 News
0 comments

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر منظور شدہ ایشین لیجنڈز لیگ میں سابق کرکٹرز کی شرکت کا سخت نوٹس لے لیا۔ 

پی سی بی کے مطابق زیمبیا میں جاری ایشین لیجنڈز لیگ کو آئی سی سی اور زیمبیا کرکٹ یونین کی منظوری حاصل نہیں ہے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیر منظور شدہ لیگ میں این او سی کے بغیر شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

بیان میں کہا گیا کہ غیر منظور شدہ لیگ میں شرکت کرنے والوں کو 2 سال تک پی سی بی سے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دو سال تک پی سی بی اور پی ایس ایل میں کوچنگ، مینٹورنگ اور دیگر ذمہ داریوں کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ 

پی سی بی نے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو بیرون ملک ایونٹس میں شرکت سے قبل لازمی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00