Home اہم خبریںمصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

by 93 News
0 comments

مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے نمبر تین سیڈ سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے دی۔

مصر کے سلمان خلیل نے 12-14، 3-11 اور 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین فائنل کے مہمان خصوصی تھے، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور سابق گورنر معین الدین حیدر بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ 41 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل تھی۔

مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاک بحریہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا۔

مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد نے مستقبل قریب میں ہونے والے اسکواش مقابلوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھاری انعامی مالیت کے متعدد ٹورنامنٹ جلد کروانے کا رہے ہیں۔ اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت سے کھیلیں اور کامیابی حاصل کریں۔ 

سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش کہ پاکستانی کھلاڑی لاس اینجلس اولمپکس میں کوالیفائی کریں اور سونے کا تمغہ جیتیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جہانگیر اور جان شیر بننے کے لیے صرف کھیل اور محنت پر توجہ دینی ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00