Home اہم خبریں52 سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر دوڑ گئی

52 سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر دوڑ گئی

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بچی کی پیدائش نے گھر بھر میں خوشیوں کا سماں پیدا کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا، جہاں ایک خاندان نے 52 سال کے طویل انتظار کے بعد پہلی بار بیٹی کا خیرمقدم کیا۔

بچی کی پیدائش خاندان کے لیے ایک یادگار موقع بن گئی اور طویل انتظار کے بعد ننھی پری کی آمد پر رشتے دار خوشی سے نہال ہو گئے۔

وائرل ویڈیو میں خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے گلے ملتے، خوشی کے آنسو بہاتے اور نومولود بچی کا والہانہ انداز میں استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بچی کی آمد سے پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ خاندان کے افراد نے اس لمحے کو بھرپور انداز میں یادگار بنایا۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت لیے، جہاں لوگوں نے نومولود بچی اور اس کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00