Home اہم خبریںمالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے قرض میں 15فیصد اضافہ ہوا: خرم شہزاد

مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے قرض میں 15فیصد اضافہ ہوا: خرم شہزاد

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 4 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔

خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم 11.38 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، نجی شعبے کو مالی معاونت سے کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جبکہ 89 فیصد نئے قرضے مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون تجارت اور زراعت کے شعبوں کو دیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف مینوفیکچرنگ شعبے کو 657 ارب روپے کے نئے قرضے فراہم کیے گئے جو صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کی عکاسی کرتے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ تجارت اور زراعت کے شعبوں کو مالی معاونت سے پیداوار، کاروباری سرگرمیوں اور نجی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی شعبے میں بڑھتے قرضے کاروباری اعتماد اور معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت کا مظہر ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00