Home انٹرٹینمنٹرشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئیں

رشمیکا مندانا شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئیں

by 93 News
0 comments

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی آنے والی فلم کے سیٹ پر ایک رقص کا منظر شوٹ کرواتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسمانی طور پر ایک مشکل ڈانس اور ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گرنے کی وجہ سے اداکارہ کے کولہے کا پٹھا شدید مثاثر ہوا ہے۔

یہ واقعہ رانابالی یا میسا کے سیٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی اور عملے کے ارکان نے اداکارہ کو طبی امداد کے لیے قریب کے اسپتال پہنچایا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس چوٹ کے باعث انہیں کام پر واپس آنے سے پہلے کئی ہفتوں کے آرام و صحتیابی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ چوٹ کی شدت ڈاکٹروں کے لیے بھی حیران کن تھی، اُن کا کہنا تھا کہ پٹھوں کو اس نوعیت کا نقصان عام طور پر ان پروفیشنل کھلاڑیوں میں دیکھا جاتا ہے جو سخت ترین تربیت حاصل کرتے ہیں۔

مکمل طبی معائنہ کیا جا چکا ہے اور انہیں چھ ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے بعد ایک منظم بحالی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔

رشمیکا اور ان کی ٹیم نے سیٹ پر پیش آنے والے اس حادثے سے متعلق ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

رشمیکا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کے بعد اپنی آنے والی فلم میسا کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ نئے ڈائریکٹر رویندر پولے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میسا کو ایک جذباتی ایکشن تھرلر فلم بتایا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00