Home اہم خبریںبھیانک سازش کی جا رہی ہے، 22 صوبے بنا کر 22 وزیر اعلیٰ چاہیئں؟ نثار کھوڑو

بھیانک سازش کی جا رہی ہے، 22 صوبے بنا کر 22 وزیر اعلیٰ چاہیئں؟ نثار کھوڑو

by 93 News
0 comments
صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ، نثار کھوڑو۔ فوٹو: فائل

صدر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بھیانک سازش کی جا رہی ہے، 22 صوبے بنا کر 22 وزیر اعلیٰ چاہیئں؟ جو ہو رہا ہے وہ پاکستان کی جمہوری فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ نئے صوبوں کے لیے صوبائی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے، کاکروچ نکل پڑے ہیں، کاکروچ نکلتے رہے ہیں اور ان کے خلاف نکلیں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان میں سازشوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، غلط پالیسیوں کے باعث ایک بار ملک ٹوٹ گیا تھا، طاقتور قوتوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ نظام بوسیدہ ہوگیا ہے، ہائبرڈ سسٹم میں اچھے لگ رہے ہیں۔

 پی پی پی رہنما نے کہا کہ ماضی میں وزرائے اعظم کو مدت پوری کرنے سے روکا جاتا رہا ہے، منتخب وزیراعظم کی حکومت ختم کرکے انہیں پھانسی دی گئی،  جمہوریت کی بحالی کی تحریک چلانے والے کارکنوں کو کوڑے مارے گئے، سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کواپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے بزنس مین سعید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00