Home انٹرٹینمنٹکنگنا رناوت کا طلبہ پر پولیس تشدد کا دفاع، عوامی ردعمل قرار دیدیا

کنگنا رناوت کا طلبہ پر پولیس تشدد کا دفاع، عوامی ردعمل قرار دیدیا

by 93 News
0 comments

متنازع بیانات دینے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سڑکوں پر طلبہ کو مارنے والوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب بولتے ہو تو سننا بھی پڑے گا۔

کنگنا رناوت نے کاکروچ جنتا پارٹی کی احتجاجی تحریک پر کڑی تنقید کی اور احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد کرنے والے پولیس والوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر عمل کا ایک برابر اور مخالف ردعمل بھی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت جینزی کی اس تحریک کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنا۔ 20 جولائی کو تقریباً 50,000 مظاہرین نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں بالآخر بھارت کے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔

کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، جو احتجاج کرنے والے آج سڑکوں پر عام لوگوں کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں اور بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں، وہ اپنی گندی اور توہین آمیز ویڈیو کلپس کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ جب آپ بولتے ہیں تو دوسروں کی بات بھی سننی پڑتی ہے۔

کنگنا کے مطابق اگر آپ عوامی املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو عوام بھی آپ کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر آپ کو ملک اور اس کی قیادت سے مسئلہ ہے اور آپ نے سرعام انتہائی گندی گالیاں دیں، تو اب ان لوگوں کی بھی سنیں جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور جنہوں نے ووٹ کی طاقت سے اس حکومت کو منتخب کیا ہے کیونکہ بولنے کا حق انہیں بھی حاصل ہے۔

رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب رونے کی کوئی بات نہیں، ہر عمل کا ایک ردعمل بھی ہوتا ہے۔ اگر پڑھائی کے باوجود آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے تو اب آ جائے گا اور بہت اچھی طرح سمجھ آ جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00