سلامتی اور دفاعی امور کے تجزیہ کار وولف گینگ پسٹائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ امریکا کے لیے ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز اور شمالی بحیرۂ عرب میں بحری جہازوں کو درپیش ایرانی خطرے کا مکمل خاتمہ کر سکے۔
سلامتی اور دفاعی امور کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ امریکا زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہے کہ ایران کی جانب سے جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے والے وسائل اور تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایسے حملوں کی تعداد محدود کر دے۔
وولف گینگ پسٹائی کے مطابق اس وقت امریکا کی حکمتِ عملی گرم اور سرد طرزِ عمل پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب بھی ایران خطے میں بحری جہازوں کی جانب سے ضوابط کی خلاف ورزی پر انہیں نشانہ بناتا ہے، امریکا بھرپور جوابی کارروائی کرتا ہے۔