Home اہم خبریںدبئی کے ڈیولپر کا مشرقی لندن میں 2.5 بلین پاؤنڈ کے نئے شہر کے منصوبے کا اعلان

دبئی کے ڈیولپر کا مشرقی لندن میں 2.5 بلین پاؤنڈ کے نئے شہر کے منصوبے کا اعلان

by 93 News
0 comments

دبئی کے ڈیولپر نے مشرقی لندن میں 2.5 بلین پاؤنڈ کے نئے شہر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق دریائے ٹیمز کے کنارے 5ہزار گھر اور پبلک پارک تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔

لندن سے برطانو ی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم ایک پراپرٹی ڈیولپر، جس کی بنیاد مشرق وسطیٰ کی رائلٹی نے رکھی تھی، نے مشرقی لندن کی 2.5 بلین پاؤنڈ کی تخلیق نو کے اپنے منصوبوں کے پہلے مرحلے کی نقاب کشائی کی ہے۔

رائل ڈاکس کے علاقے میں تھیم سائیڈ ویسٹ کے نام سے ابتدائی طور پر 15سو گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا، تاریخی اسکیم کے پہلے مرحلے میں چھ عمارتوں اور ایک عوامی پارک کی تعمیر ہوگی۔

اس ادارے کو سعودی عرب کے شہزادہ خالد بن الولید بن طلال اور متحدہ عرب امارات کے شیخ سلطان بن احمد القاسمی (شارجہ) نے مشترکہ طور پر قائم کیا، جس نے گزشتہ نومبر میں لندن کے ڈیولپر کی اسٹون سے تھیم سائیڈ ویسٹ میں 80 فیصد حصص خریدے، 225 ملین پاؤنڈز کی ادائیگی کی اور مزید 100 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا تھا۔

ڈیولپرز ٹرانسپورٹ فار لندن کے ساتھ ایک نئے ریلوے اسٹیشن کے قیام پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ رہائشیوں کیلئے یہاں آمدو رفت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00