Home اہم خبریںورلڈ کپ میں شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شعبۂ اداکاری میں قدم رکھنے کو تیار

ورلڈ کپ میں شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شعبۂ اداکاری میں قدم رکھنے کو تیار

by 93 News
0 comments
کرسٹیانو رونالڈو—فائل فوٹو

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کے میدان کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو ایک نئی فٹبال ڈرامہ سیریز Day 1s میں مختصر کردار (کیمیو) ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 اس سیریز میں وہ صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی ذمے داری بھی نبھا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈرامہ ایک فرضی فٹبال ایجنٹ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں معروف برطانوی اداکار ڈیمین لیوس مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ برطانوی ریپر ڈیو اور نووارد اداکارہ کارلوٹا بنات بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کا کچھ حصہ انگلینڈ کے لیگ ٹو کلب بارنیٹ کے دی ہائیو اسٹیڈیم میں فلمایا گیا ہے۔

سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری بھی اس سیریز میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق Day 1s کا تصور آرسنل کے سابق اسٹار تھیری ہنری کے ایجنٹ ڈیرن ڈین نے پیش کیا، جو اس منصوبے کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اس سیریز کے حقوق حاصل کرنے میں دلچسپی لے سکتے ہیں، جس کے باعث اس منصوبے کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو حالیہ برسوں میں فٹبال کے ساتھ مختلف کاروباری اور میڈیا منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں اور یہ منصوبہ ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00