Home اہم خبریںسری لنکا ویمنز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

سری لنکا ویمنز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

by 93 News
0 comments

سری لنکا ویمنز نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی جہاں 10 کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ صدف شمس 9 سدرا امین اور عائشہ ظفر صفر پر آؤٹ ہوئیں۔

تاہم گل فیروزہ اور منیبہ علی نے 68 رنز کی پارٹنرشپ لگائی۔ گل فیروزہ نے 40 اور منیبہ علی نے 34 رنز بنائے۔ 

اس کے بعد کپتان فاطمہ ثنا نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے41 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن پاکستان ٹیم 40 اوورز میں 187رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکن کپتان چماری اتاپتو، چیتھانا اور کویشا دلہاری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے 188 رن کا ہدف 38ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ہرشیتھا 71 اور ہسنی پریرا 50 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں جبکہ چماری اتاپتو نے 52 رنز بنائے۔

سری لنکا نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00