Home انٹرٹینمنٹکرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ سنگین دعوے سامنے آ گئے

کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ سنگین دعوے سامنے آ گئے

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی ختم ہونے کے 22 سال بعد ایک بار پھر اس کی وجوہات زیرِ بحث آ گئی ہیں۔

بھارتی آنجہانی اداکار مکری کی بیٹی نسیم مکری نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا شروع ہی سے اس رشتے کے خلاف تھیں اور ان ہی کی مخالفت کے باعث دونوں فنکاروں کی منگنی ٹوٹ گئی۔

نسیم مکری کے مطابق ببیتا نے شادی سے پہلے شرط رکھی تھی کہ ابھیشیک بچن کرشمہ کپور کے نام کروڑوں روپے منتقل کریں جبکہ طلاق کی صورت میں بھی کرشمہ کے لیے ایک مخصوص مالی ضمانت طے کی جائے۔

ان کے مطابق بچن خاندان نے یہ شرائط قبول نہیں کیں جس کے بعد منگنی ختم ہو گئی۔

نسیم مکری نے دعویٰ کیا کہ ببیتا کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ بہت سخت رویہ تھا اور کرشمہ کپور اپنی والدہ کے دباؤ میں رہتی تھیں جبکہ کرینہ کپور بعد میں الگ رہنے لگی تھیں۔

پوڈکاسٹ میں فلم ساز سنیل درشن نے بھی کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان حقیقی محبت اور بہترین ہم آہنگی موجود تھی جو ان کی فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا‘ میں بھی واضح نظر آئی۔

سنیل درشن کے مطابق کرشمہ اور ابھیشیک کے درمیان تعلق ختم ہونے کی وجہ دونوں کے درمیان محبت کی کمی نہیں بلکہ خاندانی دباؤ تھا۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی اکتوبر 2002ء میں ہوئی تھی تاہم جنوری 2003ء میں یہ منگنی ختم ہو گئی تھی۔ 

بعد ازاں اسی سال کرشمہ کپور نے دہلی سے تعلق رکھنے والے صنعت کار سنجے کپور سے شادی کر لی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00