Home اہم خبریںبھارت میں پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری

بھارت میں پہلی ڈینگی ویکسین کی منظوری

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

بھارت نے پہلی ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق جاپانی کمپنی ٹاکیڈا کی تیار کردہ کیو ڈینگا Qdenga ویکسین کے استعمال کی منظوری 21 جولائی کو دی گئی۔

بھارتی ادارے سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کے لیے اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین سے 4 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ڈینگی جیسے سنگین مرض سے بچنے میں مدد ملے گی، یہ ویکسین 3 ماہ کے دوران 2 انجیکشن کے ذریعے استعمال کرائی جاتی ہے۔

جاپانی کمپنی نے اس کی تیاری کے لیے ایک بھارتی کمپنی بائیولوجیکل ای کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین ڈینگی کی چاروں اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے اور اب تک 42 ممالک میں اس کے استعمال کی منظوری دی جا چکی ہے۔

دنیا بھر میں اس کی 2 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں استعمال کی جا چکی ہیں اور اب تک کوئی خاص مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2021ء سے اب تک ڈینگی کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 1500 اموات ہوئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00