Home انٹرٹینمنٹارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائکہ اروڑا کی ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہیں

ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائکہ اروڑا کی ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہیں

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں، جہاں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ان کی موجودگی نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ملائکہ اروڑا کو ایئر پورٹ سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ آرام دہ لباس میں ملبوس تھیں جبکہ ان کے ساتھ ایک شخص بھی موجود تھا، جس نے سیاہ ٹی شرٹ، نیلی جینز، ٹوپی اور چشمہ پہن رکھا تھا۔

ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ وہ شخص اردگرد موجود افراد سے بھی خوش اخلاقی سے ملتا رہا۔

تاہم میڈیا کی جانب سے مسلسل تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے پر ملائکہ اروڑا کچھ برہم دکھائی دیں اور فوٹو گرافروں کی جانب ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ کبھی کبھی خاموشی بھی فائیو اسٹار ریویو ہوتی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ مسٹری فرینڈ ہرش مہتا ہیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان 2018ء میں تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی بعد ازاں متعدد عوامی تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کے بعد تصدیق ہوئی، تاہم دونوں نے 2024ء میں اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00