Home اہم خبریںسان ڈیاگو، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، امریکی میڈیا

سان ڈیاگو، امریکا کا ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، امریکی میڈیا

by 93 News
0 comments
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کا ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارہ کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔

امریکی میڈیا کےمطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ہوا۔ طیارہ ایئربیس میں جس مقام پر گرا وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ایف تھرٹی فائیو امریکا کا جدید ترین لڑاکا اسٹیلتھ طیارہ ہے جو کہ عام طیارے کی طرح اور عمودی انداز سے یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح بھی لینڈ کرسکتا ہے۔

پچاس فٹ لمبا یہ طیارہ امریکی میرینز، برطانیہ اور اٹلی کی فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور اس کی مالیت ایک سو دو ملین ڈالر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00