Home اہم خبریںبرطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

برطانیہ میں نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم کی تعیناتی کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے بلند و بانگ دعوے عملی طور پر کامیاب نہ ہو سکے۔

برطانوی حکومت سخت اقدامات اور متنازع قوانین متعارف کروانے کے باوجود چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے غیر قانونی مہاجرین کا راستہ روکنے میں ناکام ہے۔

تازہ واقعے میں 165 غیر قانونی تارکینِ وطن فرانس کے راستے چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرتے ہوئے برطانیہ پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز انہیں ڈوور لے گئیں جہاں تمام افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 2018ء میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے کراسنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ایک کشتی میں سب سے زیادہ 128 افراد کی آمد کا ریکارڈ 12 جولائی کو قائم ہوا تھا جسے حالیہ کراسنگ نے توڑ دیا۔

نئے وزیرِ اعظم اینڈی برنہم تاحال غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اپنی پالیسی واضح نہیں کر سکے جبکہ ماضی کی حکومتیں روانڈا اسکیم سمیت متعدد متنازع قوانین اور سخت پالیسیاں متعارف کروانے کے باوجود غیر قانونی کراسنگ روکنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00