Home اہم خبریںبھارتی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی غلط انگریزی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

بھارتی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی غلط انگریزی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

by 93 News
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں کانگریس رہنما راہول گاندھی پر تنقید کرنے والی ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی سوشل میڈیا پوسٹ الٹا ان کے لیے باعثِ تنقید بن گئی، صارفین نے ان کے سیاسی مؤقف کے بجائے انگریزی گرامر کی غلطیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

ارپیتا چٹرجی نامی خاتون جنہوں نے خود کو مغربی بنگال کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر قرار دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ان کے پاس انگریزی اور ایجوکیشن میں دو ماسٹرز ڈگریاں ہیں، بی ایڈ کی ڈگری بھی رکھتی ہیں اور پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے راہول گاندھی سے مخاطب ہو کر لکھا کہ محترم راہول گاندھی میں ایک فخر کرنے والی ‘اندھ بھکت’ اور اسسٹنٹ پروفیسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس انگریزی اور ایجوکیشن میں دو ماسٹرز ڈگریاں ہیں، بی ایڈ بھی کیا ہے اور پی ایچ ڈی کر رہی ہوں۔ آپ کے مطابق اندھ بھکت ایک احمق ہوتا ہے، تو کیا میں احمق ہوں؟ کیا آپ کو یقین ہے؟

تاہم یہ پوسٹ سیاسی بحث کے بجائے گرامر کی غلطیوں کی وجہ سے وائرل ہو گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

بعض صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انگریزی میں ماسٹرز کرنے والی شخصیت سے ایسی غلطیاں غیر متوقع ہیں، جبکہ کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ یہ پوسسٹ سیاسی بیان سے زیادہ گرامر کے سبق میں تبدیل ہو گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00