Home انٹرٹینمنٹلندن میں 1 خاتون کیساتھ آریان خان کی ویڈیو وائرل، ڈیٹنگ کی افواہیں

لندن میں 1 خاتون کیساتھ آریان خان کی ویڈیو وائرل، ڈیٹنگ کی افواہیں

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر اپنی مبینہ محبت کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئے۔

آریان خان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور ان کے رومانوی تعلقات سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے آریان خان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون کی شناخت کنٹینٹ کری ایٹر وینی تاکیار کے نام سے کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آریان اور وینی کو لندن کے ایک کیسینو سے ایک ساتھ باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔ 

دونوں کو مکمل طور پر سیاہ لباس میں دیکھا گیا، تاہم آریان خان نے سادہ بلیک ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی۔

لندن سے آریان خان کے ساتھ وینی تاکیار کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے لندن ٹرپ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

وینی نے تصاویر کے کیپشن میں مختصر الفاظ میں لکھا آئی لو یو لندن۔

مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان خان اور وینی تاکیار انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے مزید قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آریان خان کی نجی زندگی توجہ کا مرکز بنی ہو، اس سے قبل ان کا نام برازیلین ماڈل اور اداکارہ لاریسا بونسی کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے۔

دونوں کے تعلقات کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب لاریسا نے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کی تشہیری مہم میں حصہ لیا، انہیں آریان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز کے پریمیئر میں بھی دیکھا گیا تھا۔

آریان خان نے اپنے والد شاہ رخ خان کی طرح اداکاری کے بجائے کیمرے کے پیچھے رہ کر کیریئر بنانے کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے ابتداء میں اپنے لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے ذریعے کاروباری میدان میں قدم رکھا ہے، بعد ازاں ویب سیریز کے ذریعے ہدایت کاری میں ڈیبیو بھی کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00