Home اہم خبریںملازمت کیلئے غیر ملکی طلبہ سے 1 لاکھ ڈالرز فیس لینے کی تجویز

ملازمت کیلئے غیر ملکی طلبہ سے 1 لاکھ ڈالرز فیس لینے کی تجویز

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کے لیے گریجویشن کے بعد ملازمت کا راستہ مزید مشکل بنانے پر غور کر رہی ہے۔ 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق حکومت ’اختیاری عملی تربیت‘ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے 100,000 ڈالر فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے تاہم ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس وقت یہ پروگرام غیر ملکی طلبہ کو ڈگری مکمل کرنے کے بعد 1 سال تک امریکا میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں کے طلبہ کو مزید 2 سال کی توسیع بھی مل سکتی ہے۔ 

یہی پروگرام بعد میں امریکی ورک ویزا حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومتی مؤقف ہے کہ اس پروگرام کا بعض افراد نے ویزا فراڈ اور مقررہ مدت سے زیادہ قیام کے لیے غلط استعمال کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ نئے ورک ویزا درخواست دہندگان پر 1 لاکھ ڈالرز فیس عائد کر چکی ہے تاہم امریکی وفاقی اپیل عدالت نے حال ہی میں اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

یہ مجوزہ فیصلہ غیر ملکی طلبہ کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ 

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو بڑی تعداد میں طلبہ امریکا کے بجائے برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور آسٹریلیا کا رُخ کر سکتے ہیں جبکہ امریکا میں پہلے سے موجود طلبہ بھی شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00