Home اہم خبریںکرپشن اور تباہی کا کوئی نام ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے: منعم ظفر

کرپشن اور تباہی کا کوئی نام ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے: منعم ظفر

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی 25 سالہ نوجوان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ظلم کا نظام ہے، آپ لوگوں کو انصاف نہیں دیتے، لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کو تیار نہیں، وفاقی وزیرِ داخلہ، وزیرِ اعلیٰ بتائیں، کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے، یہاں 6 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کی ہزاروں وارداتیں ہو چکیں۔

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ کرپشن اور تباہی کا کوئی نام ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، کہیں وزیرِاعلیٰ اور میئر پہنچ جاتے ہیں اور کہیں کوئی بھی نہیں آتا، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، حکمرانوں کے پروٹوکولز ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیرِ داخلہ نے کہا کہ موجودہ سسٹم تباہ ہو گیا ہے، میں کہتا ہوں یہ سسٹم پہلے ہی تباہ تھا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم جب ایک دوسرےکے خلاف بیانات دیتے ہیں تو اصل میں سچ بول رہے ہوتے ہیں، یہ سارے لوگ فارم 47 کی پیدا وار ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ کراچی میں درخت کاٹے زیادہ، لگائے کم جا رہے ہیں، یہاں پارکوں کی جگہ پر چائنہ کٹنگ کرلی گئی تھی، جماعتِ اسلامی پارکوں کی بحالی کا کام کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00