Home پاکستانکراچی ایئرپورٹ جانے والے نوجوان سے ہزاروں ڈالر ڈیجیٹل کرنسی اور سامان لوٹ لیا گیا

کراچی ایئرپورٹ جانے والے نوجوان سے ہزاروں ڈالر ڈیجیٹل کرنسی اور سامان لوٹ لیا گیا

by 93 News
0 comments
علامتی تصویر۔

کراچی میں نوجوان ڈیجیٹل کرنسی، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

نوجوان کے والد ریحان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بدھ کی رات لاہور جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی پر گھر سے ایئر پورٹ جانے کے لیے نکلا تھا، ایئر پورٹ کے قریب پیٹرول پمپ پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پیٹرول ڈلوانے کیلئے رکا۔ 

انھوں نے بتایا پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن گاڑی میں چار افراد نے اسلحے کے زور پر میرے بیٹے کو اپنی گاڑی میں بٹھایا، مسلح افراد میرے بیٹے کو گاڑی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گھماتے رہے۔ 

نوجوان کے والد نے کہا کہ مسلح افراد نے بیٹے کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر نکال لیے اور بیٹےکا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھین لیا اور تشدد کے بعد اسے کورنگی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ایئر پورٹ تھانے نے اب تک درخواست بھی وصول نہیں کی۔ 

دریں اثنا ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے کہا کہ واقعے سے متعلق مجھے معلومات نہیں، متعلقہ حکام سے گفتگو کر کے صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00