امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن اچانک عہدے سے مستعفی ہوگئے، پینٹاگون نے تصدیق کردی، تاہم مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
انڈر سیکریٹری Hung Cao وزیر کی جگہ قائم مقام کا عہدہ سنبھالیں گے۔
نومبر سن دوہزار چوبیس میں صدر ٹرمپ نے جان سی فیلن کو وزیر نیوی نامزد کیا تھا۔ اس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
فیلن فروری سن دو ہزار پچیس میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اور ان کی تیس کے مقابلے میں باسٹھ ووٹوں سے مارچ سن دو ہزار پچیس کو اس عہدے پر توثیق کردی گئی تھی۔
اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کردیا تھا۔