Home تازہ ترینایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، اچھی خبر متوقع: ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے، اچھی خبر متوقع: ٹرمپ

by 93 News
0 comments
امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی ہدایت کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ – فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے۔ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے۔

امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں اچھی خبر متوقع ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ سفارتکاری قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کا ایک ذریعہ ہے۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جب محسوس ہوا سفارتکاری قومی مفادات کےلیے بہتر ہے تو اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کی تھی۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00