Home تازہ ترینپاکستان میں 15 ماہ میں کتنے بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوئے؟

پاکستان میں 15 ماہ میں کتنے بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوئے؟

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو 

پاکستان میں 15 ماہ کے دوران  ایچ آئی وی کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد سامنے آ گئی۔

وفاقی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 15 ماہ کے دوران 2 ہزار 108 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت کامن مینجمنٹ یونٹ کے مطابق متاثرہ بچوں میں 1 ہزار 274 لڑکے اور 834 لڑکیاں شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 15 ماہ میں 1 ہزار 515 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

حکام کے مطابق سندھ میں 2025ء کے دوران 1ہ زار 186جب کہ 2026ء کے پہلے 3 ماہ میں مزید 329 بچے متاثر ہوئے اور 2025ء میں دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جہاں 418 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا رہا جہاں111 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 90 کیسز 2025ء میں رپورٹ ہوئے اور21 کیسز 2026ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق بلوچستان میں 38 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 33 کیسز 2025ء میں اور 5 کیسز 2026ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران رپورٹ ہوئے۔

حکام نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 22 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جن میں سے 17 کیسز 2025ء میں رپورٹ ہوئے اور 5 کیسز 2026ء میں رپورٹ ہوئے۔

حکام کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 اور گلگت بلتستان میں 1 بچے میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00