Home پاکستانانجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 5 مئی سے سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 5 مئی سے سیمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

by 93 News
0 comments

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر 5 مئی سے ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

پیر کو کراچی کے چینی آڈیٹوریم میں منعقدہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اجلاس عمومی (جنرل باڈی) میں کہا گیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں جمعرات 30 اپریل کو یوم سیاہ اور بھرپور احتجاج کے ساتھ 5 مئی سے منعقد ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

جنرل باڈی اجلاس میں جامعہ کی مجموعی مالی صورتحال خاص طور پر اساتذہ کے واجبات کے بڑھتے ہوئے حجم پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا گیا۔ 

اجلاس میں مختلف واجبات جن میں ہاؤس سیلنگ کی نئی شرح کے اطلاق و ادائیگی، ایوننگ کی گزشتہ کئی سالوں کی واجب الادا ادائیگیوں، لیو بیلنس کے حساب سے لیو انکیشمںٹ، کاپی چیکنگ، پی ایچ ڈی/ایم فل اساتذہ و ممتحن کے مشاہروں کی ادائیگیوں، ٹیکس ریبیٹ کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کیے گئے۔

اجلاس میں جامعہ کراچی کے بجٹ کا جائزہ لے کر اس میں موجود نقائص کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس نے اپنے مطالبات کے فوری حل کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات 30 اپریل کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ اور ایک بھرپور مظاہرے کا فیصلہ کیا۔ 

اجلاس نے متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا کہ اگر ان سب ڈیڈ لائنز کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکی تو جامعہ کراچی کے اساتذہ 5 مئی سے منعقد ہونے والے سیمسٹر امتحانات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے۔ 

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وائٹ پیپر اور انتظامی بے قاعدگیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ 

اجلاس عام نے سینٹرز کے مالی و انتظامی مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین اور کنٹریکٹ اساتذہ کے واجبات کی بروقت ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔ آخر میں تمام اساتذہ نے شدید بد انتظامی پر برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سندھ سے توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00