Home تازہ ترینشمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے، یہ رواں سال کے دوران شمالی کوریا کا ساتواں جبکہ صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور امریکا و جاپان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

جاپانی حکومت کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخلے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس بھی طلب کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد ہے، تاہم پیانگ یانگ ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی خودمختاری اور دفاع کے حق کے خلاف قرار دیتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان آئندہ ماہ متوقع سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک جوہری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کبھی ترک نہیں کرے گا اور قومی سلامتی کے لیے دفاعی جوہری صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00