Home پاکستاناسلام آباد میں 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں کتنے سرچ آپریشن کیے گئے؟

اسلام آباد میں 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں کتنے سرچ آپریشن کیے گئے؟

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو 

پولیس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشنز کی تفصیلات بتا دیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سر چ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم افراد کے خلاف کیے گئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں 597 سرچ آپریشنز کیے، ان آپریشنز کے دوران 57 ہزار 961 افراد اور 25 ہزار 25 گھرانوں کو چیک کیا گیا، 6 ہزار 871 دکانوں اور 2 ہزار 188 ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق آپریشنز کے دوران 19 ہزار 343 موٹرسائیکلوں اور 6 ہزار 884 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور 362 افغان شہریوں سمیت 3 ہزار 383 مشکوک افراد کو تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان سے 12 کلاشنکوف، 4 رائفلز، 8 بندوقیں، 5 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس اور شراب بھی برآمد کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00