Home پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، ایف بی آر کیلئے ٹیکس مد میں اربوں ریکور کرنے کی راہ ہموار ہوگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایف بی آر کیلئے ٹیکس مد میں اربوں ریکور کرنے کی راہ ہموار ہوگئی

by 93 News
0 comments

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک سے اربوں روپے کے ٹیکس ریکوری نوٹس کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا۔

ایف بی آر نے ترمیمی ایکٹ کے بعد حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 12 مارچ 2026ء کے ریکوری نوٹس کے خلاف حکم امتناع ختم کردیا ہے۔

حکم امتناع ختم ہونے سے ایف بی آر کےلیے ٹیکس مد میں اربوں روپے ریکور کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرعی ترقیاتی بینک کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا تھا، بینک کی رٹ پٹیشن کو قانوناً ختم قرار دے دیا۔

فیصلے کے مطابق اس نوعیت کی تمام درخواستیں نئے قانون کے نفاذ کے ساتھ ہی خود بخود ختم ہو گئی ہیں، نئے قانون میں واضح ہدایت کے بعد اب اس معاملے پر مزید سماعت کا اختیار باقی نہیں رہا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 17 مارچ 2026 کو جاری کردہ حکم امتناع بھی واپس لے لیا گیا ہے، زرعی ترقیاتی بینک قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00