Home تازہ ترینامریکی فوج نے کھلے سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی تیاری شروع کردی

امریکی فوج نے کھلے سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی تیاری شروع کردی

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ امریکی فوج نے کھلے سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی تیاری شروع کردی۔ 

امریکی جریدے نے یہ خبر امریکی ذرائع سے دی ہے۔ جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جنگ بندی معاہدے کے باوجود امریکا نے ایرانی سمندروں کی ناکابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث ایران نے آبنائے ہرمز کھول کر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوبارہ بند کردی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے اب تک رضامند نہیں ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بندش کے خاتمے کے بعد 9 مختلف بحری جہاز آبنائے ہُرمُز سے گزر گئے تاہم بعد میں ایران نے آبنائے کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی گن بوٹس نے ایندھن سے لدے دو بھارتی پرچم بردار جہازوں پر فائرنگ کی۔

اسی دوران امریکی سینٹ کام نے 23 ایسے بحری جہازوں کو حملے کی دھمکیاں دے کر رخ موڑنے پر مجبور کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00