Home تازہ ترینخسرہ کے مشتبہ پھیلاؤ سے 98 بچے ہلاک، ویکسینیشن مہم تیز

خسرہ کے مشتبہ پھیلاؤ سے 98 بچے ہلاک، ویکسینیشن مہم تیز

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بنگلا دیش میں مشتہ خسرہ جیسی بیماری کے پھیلاؤ نے تشویش ناک صورتِ حال اختیار کر لی ہے جہاں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 98 بچوں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے 6,476 بچوں میں خسرہ جیسی علامات سامنے آئی ہیں۔

وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا سمیت سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں اور اموات کی تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کئی مریضوں کا ٹیسٹ نہیں ہو پاتا یا بچے ٹیسٹنگ سے پہلے ہی دم توڑ دیتے ہیں، جس سے اصل تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق خسرہ دنیا کی انتہائی متعدی بیماریوں میں شامل ہے جو کھانسی یا چھینک کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے اور بچوں میں دماغی سوجن اور شدید سانس کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ 

ادارے کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 95,000 اموات خسرہ کے باعث ہوتی ہیں جن میں زیادہ تر غیر ویکسین شدہ بچے شامل ہوتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00