Home تازہ ترینروس اور بھارت کا ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا معاہدہ

روس اور بھارت کا ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا معاہدہ

by 93 News
0 comments
فوٹو: بھارتی میڈیا 

روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کرلیا۔

بھارت اور روس نے دفاعی تعاون کے تحت ایک اہم معاہدے کو باضابطہ شکل دے دی ہے، جس کے تحت ایک دوسرے کی سرزمین پر 3 ہزار تک فوجی اہلکار تعینات کیے جا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت فوجی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ جنگی جہازوں اور فوجی طیاروں کو بھی ایک دوسرے کے علاقوں میں تعینات یا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، 5 فوجی جہاز اور  10 لڑاکا طیارے میزبان ملک کے علاقے اور فضا میں رکھ سکے گا۔

یہ معاہدہ ریسیپروکل ایکسچینج آف لاجسٹکس ایگریمنٹ کے تحت طے پایا ہے، جس میں مشترکہ فوجی مشقیں، تربیتی پروگرام، انسانی امداد اور قدرتی آفات کے دوران تعاون بھی شامل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے حالیہ دورۂ بھارت سے قبل اس بین الحکومتی معاہدے کی توثیق کے لیے قانون پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت روس اور بھارت ایک دوسرے کی بندرگاہوں میں جنگی جہاز لنگر انداز کر سکیں گے، فضائی حدود استعمال کر سکیں گے، جبکہ فوجی طیاروں کو ایئر بیسز اور دیگر انفرااسٹرکچر تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00