Home تازہ ترینشادی سے مہلک مرض کے خطرے میں کمی کا انکشاف

شادی سے مہلک مرض کے خطرے میں کمی کا انکشاف

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

کینسر ایک خطرناک مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے، تاہم ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد میں کینسر کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم پایا جاتا ہے۔

امریکا کے میامی ملر اسکول آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں کینسر لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس تحقیق میں امریکا میں کینسر کے 40 لاکھ سے زائد کیسز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے ظاہر ہوا کہ غیر شادی شدہ افراد میں تقریباً تمام اقسام کے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کا یہ مطلب نہیں کہ شادی شدہ افراد کینسر سے محفوظ رہتے ہیں، تاہم یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ سماجی عوامل جیسے ازدواجی حیثیت بھی بیماری کے خطرے کو متاثر کر سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کو کینسر کے خطرے سے بچاؤ کے لیے تمباکو نوشی، غیر صحت بخش غذا اور بڑھتے وزن جیسے عوامل پر خاص توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ افراد میں کینسر کی تشخیص عموماً جلد ہو جاتی ہے اور ان کے صحت یاب ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شادی شدہ افراد کو خاندانی تعاون حاصل ہوتا ہے اور وہ علاج میں لاپروائی نہیں برتتے۔

تحقیق کے دوران مریضوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے ایک گروپ شادی شدہ افراد پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا غیر شادی شدہ افراد کا تھا، نتائج نے محققین کو حیران کر دیا، کیونکہ غیر شادی شدہ افراد میں کینسر کی شرح نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی، جبکہ بعض اقسام کے کینسر خاص طور پر اسی گروپ میں زیادہ دیکھے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر شادی شدہ مردوں میں شادی شدہ مردوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ 70 فیصد زیادہ جبکہ خواتین میں یہ شرح 85 فیصد تک زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین نے واضح کیا کہ ان نتائج کو حتمی نہیں کہا جا سکتا اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، یہ تحقیق جریدہ کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00