برطانوی حکومت کی جانب سے جنک فوڈ کے اشتہارات سے متعلق قواعد سخت کرنے کی تجویز پر اشتہاری صنعت نے تشویش ظاہر کر دی ہے۔
ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ اسٹیفن وُڈفورڈ کے مطابق غذائی اجزاء کی درجہ بندی کے نظام میں تبدیلی سے برطانیہ سے 10 کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری باہر جا سکتی ہے اور ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نئے قواعد کے تحت بران فلیکس، دہی اور پھلوں کے جوس سمیت مزید مصنوعات بھی غیر صحت بخش قرار دی جا سکتی ہیں۔
آکسفورڈ اکنامکس کے تخمینے کے مطابق، پابندیوں کے مجموعی اثرات اشتہاری اخراجات کے ایک ارب پاؤنڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بچوں میں موٹاپے کی روک تھام اور صحت مند نسل کی پرورش ہے۔