Home تازہ ترینامریکی ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز پھر بند کریں گے، ایران

امریکی ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز پھر بند کریں گے، ایران

by 93 News
0 comments

فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرے گا۔

عہدیدار نے ایرانی خبر ایجنسی فارس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی ناکا بندی برقرار رہی تو ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دے گا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو جنگ بندی کی مدت تک کے لیے مکمل کھلا قرار دے دیا گیا ہے، آبنائے ہرمز سے جہازوں کا گزر مربوط راستے سے ہوگا۔

ایران کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی، ڈبلیو ٹی آئی 12 فیصد اور برینٹ 13فیصد کم ہوگیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 82 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلا گیا، برینٹ 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا ۔

پاکستان نے گزشہ ہفتے ’’اسلام آباد ٹاکس‘‘ کے نام سے ایران اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی کی تھی، مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر پہنچے، جس کے بعد کامیاب پیش رفت سامنے آئی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00