انگلینڈ کے کپتان اور سری لنکا کے خلاف میچ کے ڈبل سنچورین ہیری بروک نے کہا ہے کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے۔ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر خوشی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے باؤنڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔ سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی۔ لیام ڈاسن انگلینڈ کی جانب سے بہترین بولر رہے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریباً 900 رنز بنے۔ میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی۔
ہیری بروک نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے بھی نظر آئے۔ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔