Home پاکستانطالبہ کی مبینہ خودکشی کیس، انکوائری ٹیم کا میڈیکل کالج کا دورہ

طالبہ کی مبینہ خودکشی کیس، انکوائری ٹیم کا میڈیکل کالج کا دورہ

by 93 News
0 comments

—فائل فوٹو

میر پور خاص میں میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی اور ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ کی ہدایت پر 5 رکنی انکوائری ٹیم نے نجی میڈیکل کالج کا دورہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری ٹیم نے کالج کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور طالبات سے معلومات حاصل کیں، کلاس فیلوز سے بھی مبینہ ملزمان کے رویے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تاکہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

ایس ایس پی میر پور خاص کے مطابق والدین کی شکایت پر کالج انتظامیہ کے کردار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ طالبہ کا موبائل فون بھی فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک طالب علم ضمانت پر ہے اور اسے تفتیش میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00