Home تازہ ترینپوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا، صرف پاکستان و افغانستان میں موجود ہے: مراد علی شاہ

پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا، صرف پاکستان و افغانستان میں موجود ہے: مراد علی شاہ

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے پولیو وائرس ختم ہو چکا، صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے انسدادِ پولیو مہم میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال سجاول میں پولیو کا 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران خواتین اہلکار بھی تعینات ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر لوگوں کو تحفظات تھے، جب مخالفین کو اعتراض ہو گا تو ہی پتہ چلے گا کہ کام اچھا ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 50 سال سے جو قوتیں آپس میں بات نہیں کرتی تھیں انہیں اسلام آباد لانا معجزے سے کم نہیں اور سفارت کاری ایک پراسیس ہے، اس حوالے سے بلاول بھٹو بھی پوری طرح انگیج تھے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف عدالتی حکم موجود ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00