لودھراں میں گزشتہ روز بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو شادی سے 1 گھنٹہ قبل کزن نے بیوٹی پارلر میں قتل کر دیا تھا، ملزم نے واردات کے بعد خود پر بھی چھری سے وار کیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ ملزم اور اس کے والد سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا ہے۔