Home پاکستانلاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

by 93 News
0 comments

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دیہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00