بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا ٹانگ میں چوٹ لگنے کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔
انہوں نے اپنی انجری کے بارے میں مداحوں کو مزاحیہ انداز میں آگاہ کیا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے 13 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی ٹانگ حفاظتی بوٹ میں لپٹی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے ٹانگ تڑوانے والی بات کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کو جام نگر میں ریلائنس کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ریہرسل کے دوران ٹانگ میں چوٹ آئی، اس کے باوجود انہوں نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی اور شو منسوخ نہیں کیا۔
اداکار نے اسپتال کے عملے اور اپنا علاج کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسپتال کی جانب سے سدھارتھ کو پرفارمنس میں حصہ نہ لینے کے لیے سخت مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’دی ووان: فورس آف دی فاریسٹ‘ 25 ستمبر 2026ء کو ریلیز ہوئی تھی۔