Home پاکستانثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کا کردار موثر اور ذمہ دارانہ ہے، ایرانی صدر

ثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کا کردار موثر اور ذمہ دارانہ ہے، ایرانی صدر

by 93 News
0 comments

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو موثر اور ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے اور ایرانی وفد کی اسلام آباد مذاکرات میں میزبانی کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے ستائش کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں.

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی۔ 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔

صدر پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ خطے کی سیکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00