Home تازہ ترینٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، نیتن یاہو

ٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، نیتن یاہو

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی مطالبے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک 10 روزہ سیزفائر پر متفق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مغربی ایشیائی ملک میں 2 ہزار 164 افراد جان سے جاچکے ہیں۔ 

صہیونی افواج کی کارروائیوں میں 7 ہزار 61 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علم میں رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے دوران بھی ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00